بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کے خلاف بلاجواز دباؤ اور کارروائیاں بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات پریس بریفنگ میں امریکی فریق کی جانب سے حال ہی میں بعض چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فوجی نوعیت کے اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے متعلق کہی۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی فریق کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور چینی کمپنیوں کے خلاف بے بنیاد کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔


