ہومانٹرنیشنلمشرق وسطیٰ میں تشدد کا اضافہ، وزیراعظم کی تشویش

مشرق وسطیٰ میں تشدد کا اضافہ، وزیراعظم کی تشویش

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن حل کے قریب پہنچ کر تشدد میں اضافہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر تنازع کے پرامن سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے فریقین سے تحمل کی اپیل کی اور کہا کہ امن کو ایک اور موقع دیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تشدد اور تباہی کی بجائے امن اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متعلقہ فریقین کشیدگی کم کریں اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے برادر ملکوں اور شراکت داروں کے ساتھ سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں