ہومتازہ ترینپاکستان ریلویز میں گزشتہ سات برسوں کے دوران 752 حادثات میں...

پاکستان ریلویز میں گزشتہ سات برسوں کے دوران 752 حادثات میں 100 افراد جاں بحق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ریلویز میں گزشتہ سات برسوں کے دوران 752 حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثات میں مال بردار اور مسافر ٹرینوں کے حادثات شامل ہیں، جس سے اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2025 تک مال بردار ٹرینوں کو 292 حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مسافر ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے 191 واقعات رپورٹ ہوئے۔ دیگر حادثات میں انجن فیل ہونے اور بوگیوں کے الٹنے کے 87 واقعات شامل ہیں۔

ریلوے حادثات کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، جس سے مسافروں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے بتایا کہ سیفٹی قوانین اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے اور عملے کو تربیت دی جا رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور مسافروں کی حفاظت کے لیے کچھ مقامات پر ٹرینوں کی رفتار کم کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں