ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہومLatest پاک افغان تعلقات میں بنیادی مسئلہ دہشت گردی ،بھارت اس میں ملوث...

 پاک افغان تعلقات میں بنیادی مسئلہ دہشت گردی ،بھارت اس میں ملوث ہے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مزید بہتر تعلقات بنانا چاہ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات میں بنیادی مسئلہ دہشت گردی ہے، بھارت اس دہشتگردی میں ملوث ، افغانستان کے ساتھ یہ باتیں شیئر کی ہیں،افغانستان کے اندر دہشت موجود ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر چلائے، اپنے معاہدے کی ذمے داریوں کو پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا ، ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے، فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،ضمنی فیصلہ پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بھارت قیدیوں کی فہرستیں یکم جولائی کو ایکسچینج کی گئی ہیں۔ 2008 کے کونسلر ایکسس ایگریمنٹ کے تحت فہرستیں شیئر کی گئیں۔ پاکستان نے 246 قیدیوں کی لسٹ ہندوستان ہائی کمیشن کے حوالے کردی، بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی لسٹ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی۔ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ پاکستانی قیدی کی حفاظت کریں اور ان کا خیال رکھا جائے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای سی او کا 17 واں اجلاس آذربائیجان میں ہوا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی اور پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!