ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہومLatestشاداب خان کے کندھے کی سرجری ، مکمل فٹ ہونے میں 6...

شاداب خان کے کندھے کی سرجری ، مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے درکار

 لندن: لندن میں قومی ٹیم کے آل راونڈرشاداب خان کے کندھے کی سرجری ہو گئی ، انھیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں، آل راونڈر بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے،یشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع ن کے مطابق شاداب کو گزشتہ کچھ عرصے سے کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس سے انھیں گیند تھرو کرنے میں دشواری ہوتی تھی، معاملہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب بنگلا دیش سے سیریز میں گگلی کرتے ہوئے بھی وہ مشکلات محسوس کرنے لگے، جب وہ تعطیلات گزارنے انگلینڈ گئے تو وہاں ایم آر آئی اسکین سے انجری کی سنگینی کا علم ہوا، ڈاکٹر نے انھیں فوری طور پر سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔

شاداب نے خود بھی سوچا کہ ابھی وہ 26 سال کے ہیں اور آگے بڑا کیریئر موجود ہے جسے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کا عزم رکھتے ہیں اس لیے ابھی سرجری کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی ان حقائق سے واقف ہے، شاداب چونکہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں لہذا ان کی میڈیکل اخراجات بورڈ کی جانب سے ہی ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے  شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ اور پھر بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں کپتان سلمان علی آغا کا نائب بنایا گیا تھا، پی ایس ایل میں ان کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی تھی۔ بنگلا دیش سے ہوم سیریز کے تین میچز میں انہوں نے 4 وکٹیں لیں اور 2 اننگز میں 55 رنز بنائے، اب رواں ماہ گرین شرٹس کو جوابی ٹور کرنا ہے، البتہ ٹیم کو اس میں شاداب کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی لندن میں جمعہ کو سرجری ہو ئی، انھیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!