جمعہ, جولائی 4, 2025
ہومChinaچین کی اہم تجارتی راہداری کے مال برداری حجم میں پہلی ششماہی...

چین کی اہم تجارتی راہداری کے مال برداری حجم میں پہلی ششماہی کے دوران 76.9 فیصد اضافہ

نان نِنگ(شِنہوا)چائنہ ریلوے نان نِنگ گروپ کا کہنا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہداری پر مال برداری کا حجم سالانہ بنیاد پر 76.9 فیصد اضافے کے ساتھ 7 لاکھ 46 ہزار 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) تک پہنچ گیا۔

راہداری کے ذریعے مال کی ترسیل نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جو رواں سال 20 جون کو 7 لاکھ ٹی ای یو کی حد عبور کرگئی۔ یہ سنگ میل گزشتہ سال کے مقابلے میں 125 دن پہلے حاصل کیا گیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت یہ ایک اہم منصوبہ ہے، جو چین کے غیر ساحلی مغربی علاقوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

25  مارچ کو ایک نیا انٹر ماڈل ٹرانسپورٹ ماڈل متعارف کرایا گیا، جب چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چِھنگ سے 200 گاڑیوں پر مشتمل ایک مال بردار ٹرین چین کے جنوبی  گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے چھن ژو بندرگاہ پر پہنچی، جہاں ان گاڑیوں کو براہ راست ایک بحری جہاز پر منتقل کیا گیا جو دبئی کی جبل علی بندرگاہ کی جانب روانہ ہوا۔ یہ پہلا موقع تھا جب جے ایس کیو قسم کی مال بردار ٹرین اور رول آن/ رول آف (رو رو) جہاز پر مشتمل نظام استعمال کیا گیا، جس نے چھونگ چِھنگ سے گاڑیوں کی برآمد کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کیا۔

اس سال راہداری کے تحت مربوط ریل- بحری لاجسٹکس پیکیجز بھی متعارف کرائے گئے، جن کے ذریعے سامان بھیجنے والوں کو مختلف ٹرانسپورٹ مراحل کے لئے الگ الگ کیریئرز سے رابطہ کرنے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ یہ نظام مکمل کارگو ٹریکنگ کو ممکن بناتا ہے، جس سے ترسیلی عمل کی رفتار میں اضافہ اور لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!