چین، مشرقی صوبے انہوئی کے ہیفے میں واقع ووکس ویگن چائنہ ٹیکنالوجی کمپنی کے آزمائشی ٹریک کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمپنیوں میں سے 90 فیصد سے زائد ملک کے کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں۔
جمعرات کو جاری ہونے والے سروے کے مطابق چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ترجمان سن شیاؤ نے بتایا کہ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں 400 سے زائد غیر ملکی کاروباری اداروں کے درمیان کئے گئے اس سروے میں یہ بھی ظاہر ہوا کہ تقریباً 50 فیصد جواب دہندگان نے چینی منڈی کو زیادہ پُرکشش قرار دیا۔
سن نے بتایا کہ سروے کے دوران امریکی کمپنیوں میں سے 60 فیصد سے زائدنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے چینی منڈی کی کشش میں اضافہ ہوا ہے جو کہ گزشتہ سہ ماہی کی نسبت15.26 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
سن نے کہا کہ سروے میں شامل تقریباً 20 فیصد غیر ملکی ادارے چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جوکہ گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 2.07 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
تقریباً 54.76 فیصد سروے شدہ غیر ملکی کمپنیاں چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پیداواری لائنز کو وسعت دینے یا ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانے کا انتخاب کر رہی ہیں۔