چین ، ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 49 ارب سے زائد بین العلاقائی دورے

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے ہاربن ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسافر دیکھے جا سکتے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 49.09 ارب بین العلاقائی دورے ہوئے جو ایک برس قبل سے 5.4 فیصد زائد ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے چیف منصوبہ ساز وو چھون گینگ نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے ستمبر کے دوران ملک کے نقل و حمل شعبے کی شرح نمو میں عمومی طور پر استحکام رہا۔

وو نے کہا کہ اس مدت کے دوران ریلوے، آبی گزرگا ہوں اور فضائی مسافروں کی آمد و رفت میں بالترتیب 13.8 فیصد ، 1.1 فیصد اور 19.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سڑک سے سفر گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد بڑھا۔

وونے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ بندرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 3.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 12.97 ارب ٹن تک پہنچ گیا۔ اس عرصے میں خاص کر بندرگاہوں پر غیر ملکی تجارتی مال برداری حجم میں گزشتہ برس کے دوران 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اس مدت میں ملک کی بندرگاہوں سے 25 کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو) کنٹینرز کی نقل وحمل ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔

وو نے مزید کہا کہ جنوری سے ستمبر کی مدت میں نقل وحمل کے شعبے میں ملک کی مقرر کردہ۔اثاثہ سرمایہ کاری 27 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 380.35 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts