ہومتازہ ترینشین ژو 21 مشن کے خلابازوں کی بحفاظت واپسی، خلا میں طویل...

شین ژو 21 مشن کے خلابازوں کی بحفاظت واپسی، خلا میں طویل ترین قیام کا نیا ریکارڈ قائم کیا

شین ژو 21 کے انسانی خلائی مشن کے تینوں خلا باز شین ژو 22 خلائی جہاز کے واپسی کیپسول سے بحفاظت باہر آ گئے ہیں۔ تمام خلاباز صحت کی اچھی حالت میں ہیں۔ اس مشن کے چینی خلا بازوں نے خلا میں طویل ترین قیام کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

خلا باز ژانگ لُو، وُو فی اور ژانگ ہونگ ژانگ کو لے کر آنے والا واپسی کیپسول جمعہ کے روز چین کے شمالی خودمختار علاقے اندرونی منگولیا میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر کامیابی سے اتر گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ لُو، خلا باز، شین ژو 21

”میں اپنی دوسری خلائی پرواز کے بارے میں اپنے احساسات کو ایک جملے میں بیان کرنا چاہوں گا۔ ایک خلا باز کا ستاروں تک کا سفر پوری ٹیم کی غیر متزلزل لگن اور انتھک محنت کا نتیجہ ہوتا ہے۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وُو فی، خلا باز، شین ژو 21

”جوانی کا سب سے خوبصورت اظہار وطن کی پکار پر لبیک کہنا ہے۔ میں خلائی سفر کے اس تجربے کو آگے بڑھتے رہنے کی تحریک میں بدل دوں گا اور ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کی پہلی صف میں کام جاری رکھوں گا۔“

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ ہونگ ژانگ، خلا باز، شین ژو 21

”اب جب کہ میں زمین پر اور اپنے وطن واپس آ گیا ہوں تو مجھے بے حد سکون اور گرمجوشی کا احساس ہو رہا ہے۔ میں اس مشن سے حاصل ہونے والے تجربات کو ساتھ لے کر آگے بڑھوں گا اور چین کو ایک خلائی قوت اور سائنسی و تکنیکی طاقت بنانے میں اپنا کردار جاری رکھوں گا۔“

جیوچھوان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں