ہومتازہ ترینجرمن کمپنی ”زائس“ چین کے ساتھ جدت اور تحقیق میں تعاون بڑھانے...

جرمن کمپنی ”زائس“ چین کے ساتھ جدت اور تحقیق میں تعاون بڑھانے کی خواہاں

سال 2026 جرمنی کی آپٹیکل سسٹمز کی بڑی کمپنی زائس گروپ کا چین میں 69 واں سال ہے۔ سال 2021 سے چین دنیا بھر میں زائس (زیڈ ای آئی ایس ایس) کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارٹن فشر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، زائس (زیڈ آئی ای ایس ایس) گریٹر چائنہ

”اس کا کردار تبدیل ہو چکا ہے۔ کئی سال پہلے چین صرف ایک فروخت کی منڈی تھا جہاں ہم بین الاقوامی طور پر تیارکردہ مصنوعات فروخت کرتے تھے۔ دوسرے مرحلے میں ہم نے چین میں پرزہ جات کی تیاری شروع کی اور کارخانے لگائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم انجینئرنگ اور تحقیق و ترقی کے شعبوں کو بھی ساتھ لے کر آئے۔ اب میرے خیال میں تیسرا مرحلہ وہ ہے جس میں ہم چین کے ساتھ مل کر جدت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مجھے حال ہی میں معلوم ہوا کہ سال 2025 میں شنگھائی میں ہر روز 320 سے زائد نئی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بنیاد رکھی جاتی تھی۔ یہ واقعی ایک حیران کن بات ہے۔ نئے خیالات رکھنے والے بانی بڑی تعداد میں جدت لا رہےہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس سے خوب فائدہ اٹھائیں اور سیکھیں۔“

رواں برس فروری میں شنگھائی میں زائس (زیڈ آئی ای ایس ایس) گریٹر چائنہ کے ہیڈکوارٹرز کی تعمیر شروع ہوئی۔ اس منصوبے میں مجموعی سرمایہ کاری 1.2 ارب یوآن (تقریباً10 کروڑ 77 لاکھ امریکی ڈالر) ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچوں پر کمپنی کی چین میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارٹن فشر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، زائس (زیڈ آئی ای ایس ایس) گریٹر چائنہ

”پندرہویں پانچ سالہ منصوبے (2026 تا 2030) پر عملدرآمد اور اس کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ہم بہت کچھ فراہم کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں چین میں متوقع ترقی انتہائی تیز رفتار اور غیر معمولی نوعیت کی ہوگی۔ اس ترقی کا حصہ بننا یقیناً نہایت دلچسپ ہوگا۔“

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں