جمعہ, جولائی 4, 2025
ہومEnertainmentہونے والا شوہر وفادار اور سچ بولنے والا پڑھا لکھا ہو،سجل ملک

ہونے والا شوہر وفادار اور سچ بولنے والا پڑھا لکھا ہو،سجل ملک

لاہور: ٹک ٹاکر و ٹی وی میزبان سجل ملک نے کہاہے کہ میرا ہونے والا شوہر وفادار اور سچ بولنے والا ہونا چاہیے، تاکہ وہ اس کے ساتھ سکون سے زندگی گزار سکیں، لڑکے کی آمدنی اتنی ہونی چاہیے کہ وہ ان کی روزمرہ کی ضروریات پوری کر سکے، بس ایک شرط یہ ہے کہ وہ پڑھا لکھا ہو۔

ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کل کی لڑکیوں کی ڈیمانڈز بہت زیادہ ہوتی ہیں، لیکن ان کی اپنی خواہشات اتنی زیادہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ اچھے ہوتے ہیں، بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو نامناسب بات کرتے ہیں، اس لیے وہ ایسی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔

میزبان کے مطابق وہ پڑھائی میں زیادہ اچھی نہیں تھیں اور اکثر امتحانات میں نقل کیا کرتی تھیں اور اس سلسلے میں ان کی بہن ان کی مدد کرتی تھیں۔ایک سوال کے جواب سجل ملک نے کہا کہ روڈ شوز کے دوران سب سے ضروری بات یہ ہوتی ہے کہ لوگوں پر زیادہ توجہ نہ دی جائے، اگر وہ کچھ کہہ بھی رہے ہوں تو نظر انداز کر دینا بہتر ہوتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!