جمعہ, جولائی 4, 2025
ہومLatestدشمن کی جارحیت کا موثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت...

دشمن کی جارحیت کا موثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کاخراج تحسین ناقابل فراموش ہے، ایئر چیف مارشل

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پارلیمانی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا موثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین ناقابل فراموش ہے، پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے گئے اظہارتشکر خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کیلئے سپیکر کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔

ائیر چیف نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابل فخر ہے، دشمن کی جارحیت کے موثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین ناقابل فراموش ہے، پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے۔

ایئر چیف نے کہا کہ قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قومی اہداف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی مقدس ذمہ داری سمجھتی اور دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!