جمعرات, جولائی 3, 2025
ہومChinaچین کی خودکار زراعت سے اسمارٹ اور پائیدار زرعی مستقبل کی راہ...

چین کی خودکار زراعت سے اسمارٹ اور پائیدار زرعی مستقبل کی راہ ہموار ہوگئی

ژینگ ژو (شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہینان کے ضلع چھنگ فینگ کے گاؤں ژانگ ژوانگ لی میں دوپہر کے جھلستے سورج تلے ایک ذہین نگرانی کرنے والا ڈرون نیلے شفاف آسمان کی جانب خوبصورت دائرے بناتا ہوا فضاؤں میں بلند ہوا۔

اس کےساتھ ہی نیچے بغیر ڈرائیور کے ہارویسٹرز سونے جیسے گندم کے کھیتوں میں انتہائی درستگی کے ساتھ چلتے ہوئے اناج کو  ٹرکوں میں منتقل کر رہے تھے جبکہ قریب ہی نصب سینسرز خودکار طریقے سے سمارٹ آبپاشی کے نظام کو فعال کر رہے تھے جو زمین کی پیاس کو بجھا رہے تھے۔

 یہ مناظر ہینان کے پہلے مکمل طور پر خودکار گندم-مکئی گردش والے فارم کی پہلی فصل کی کٹائی سے ہیں جو چین میں زراعت کے مستقبل کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔

یہ فارم ہینان ایگریکلچرل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سائنس و ٹیکنالوجی بیک یارڈ پروگرام کے تحت ڈیزائن کیا ہے جو کہ چھنگ فنگ میں 3  ہزار 500 مو  تقریباً 233 ہیکٹر  رقبے پر مشتمل ہے۔ اس نے مکمل طور پر خودکار ہل چلانے، بیج بونے، نگہداشت کرنے اور فصل کاٹنے کے عمل کو ممکن بنا کر ایک خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

مقامی زرعی مشینری کوآپریٹو کے سربراہ ژو جیان شی نے کہا کہ صدیوں سے فصل کاٹنے کا مطلب تھا کہ پوری فیملی کھیتوں میں پسینہ بہاتی تھی ۔جب ایک خودکار ہارویسٹر ان کے قریب سے گزرا تو انہوں نے کہا کہ اب یہ لوہے کے محنتی گھوڑے سب کچھ خود ہی کر لیتے ہیں جو کہ واقعی حیران کن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!