جمعرات, جولائی 3, 2025
ہومChinaچین کا امریکہ پر کیوبا کے خلاف پابندیاں فوری ختم کرنے پر...

چین کا امریکہ پر کیوبا کے خلاف پابندیاں فوری ختم کرنے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کیوبا کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرے اور کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکال دے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات بدھ کے روز ایک یومیہ پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  کیوبا سے متعلق سخت پالیسیوں کے ایک میمورنڈم پر دستخط کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔

ماؤ نے کہا کہ گزشتہ 60 سال سے زائد عرصے سے امریکہ نے کیوبا کی ظالمانہ ناکہ بندی اور ان پر غیر قانونی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جو کیوبا کے زندہ رہنے اور ترقی کے حق کی شدید خلاف ورزی ہیں، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں اور کیوبا کے عوام کے لیے گہری تباہی کا باعث بنی ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین کیوبا کی مضبوط حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنی قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اپنائے اور امریکہ کی ان  یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جو آزادی اور جمہوریت کے بہانے لگائی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہاکہ کیوبا کے خلاف پابندیاں ختم کرنا اور اسے دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنا عالمی برادری کی ایک مشترکہ درخواست بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!