بدھ, جولائی 2, 2025
ہومLatestیو این سلامتی کونسل کی صدارت ،اسحاق ڈار کا جامع و عملی...

یو این سلامتی کونسل کی صدارت ،اسحاق ڈار کا جامع و عملی نتائج کے حصول کے پاکستانی عزم کا اعادہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر جامع و عملی نتائج کے حصول کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کثیرالطرفہ نظام اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کا قیام،  اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر اسحاق ڈارنے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26)کے دوران حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے،ہماری صدارت ایسے وقت میں آئی جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران شدت اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کو ایسے موثر اور بروقت اقدامات کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے جو مکالمے، سفارت کاری اور پرامن حل پر مبنی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ رواں ماہ کے دوران 2اعلی سطح نمائندہ اجلاسوں کی صدارت سمیت فلسطین کے مسئلے پر سہ ماہی اوپن بحث کی بھی صدارت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کیساتھ مل کر جامع، متوازن اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، کثیرالطرفہ نظام اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کا قیام،  اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!