ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، 19 اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار شامل ہیں۔
ڈیفنڈرز میں سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفی، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز، محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید شامل ہیں، سٹرائیکرز میں احمد ندیم، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضی، عمیر ستار، بلال، ابوذر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب کو شامل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پرو ہاکی لیگ کے اگلے مرحلے میں سپین اور بلجیم کیخلاف میچز کھیلنے ہیں، قومی ٹیم سپین اور بلجیم کے بعد انگلینڈ اور بھارت کیخلاف کھیلے گی۔


