پیر, جون 30, 2025
ہومLatest دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک،مہمند ڈیم کے لیے 3 سو ارب...

 دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک،مہمند ڈیم کے لیے 3 سو ارب روپے چاہئیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک ہزار ارب روپے اور مہمند ڈیم کے لیے تین سو ارب روپے چاہئیں۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صوبوں کو زیادہ پیسہ دینے کے باعث دیامر بھاشا ڈیم  اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہاحکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا  60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا  تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک  ہزار  ارب روپے سے کم ہو کر  500ارب روپے رہ جائیگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنا چاہیے،گلگت بلتستان،  آزاد کشمیر اور کے پی میں ضم شدہ اضلاع کو  این ایف سی سے حصہ دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!