ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی تنصیبات اور فوجی اہداف محفوظ نہیں رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل اور جدید ڈرون مکمل طور پر تیار ہیں، ہم کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نہ صرف امریکی فوجی اڈوں بلکہ خطے میں موجود دشمن کے جنگی جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہیں، ایران اپنی تیل بردار جہاز رانی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔


