پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت و ثقافت و دیگر شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹری محمد نذر الاسلام، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں، ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین، پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔
فریقین نے تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے جبکہ تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر بنگلا دیشی وزیر مملکت نے ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا۔


