ہومپاکستانکراچی، پولیس، ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی، آن لائن منشیات فروشی...

کراچی، پولیس، ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے جمشید کوارٹر سے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمت خان عرف کاکی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وسیع پیمانے پر آن لائن منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے اور اس سے قبل بھی تھانہ ایس آئی یو، موچکو، ڈاکس اور شیر شاہ میں درج منشیات، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 7مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں