اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان عالمی سطح ابھر کر سامنے آیا، ہماری خارجہ پالیسی خطے میں امن، باہمی احترام اور اقتصادی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہے۔
نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر استحکام کا سبب بن رہا ہے، ہماری باتتوجہ سے سنی جارہی ہے، دنیا کی نظریں امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں امن، باہمی احترام اور اقتصادی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر پاکستان نے مسئلہ کشمیر، غزہ کی صورتحال، اسلاموفوبیا اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر موثر انداز میں آواز اٹھائی ہے۔


