چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار لی شی شمالی تھیان جن میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے اعلیٰ عہدیدار لی شی 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک اٹلی،کینیا اورجنوبی افریقہ کے سرکاری خیرسگالی دوروں پر سی پی سی وفد کی قیادت کر یں گے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے ترجمان ژاؤ منگ نے منگل کے روز بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مر کزی کمیشن برائے نظم وضبط معائنہ کے سیکرٹری لی شی یہ دورے اٹلی کی سینیٹ، کینیا کے متحدہ جمہوری اتحاد اور جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس کی دعوت پر کریں گے۔