ہومتازہ ترینہانگ کانگ کی معاشی نمو پانچ برسوں کی بلند ترین سطح پر...

ہانگ کانگ کی معاشی نمو پانچ برسوں کی بلند ترین سطح پر آ گئی، حکام مستقبل کے حوالے سے بھی پُرامید

ہانگ کانگ کی معیشت نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط ترقی ریکارڈ کی ہے جبکہ اس دوران جی ڈی پی میں 5 اعشاریہ 9 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا۔ یہ بات منگل کے روز جاری کئےگئے ابتدائی سرکاری تخمینوں میں بتائی گئی۔

یہ شرح گزشتہ سہ ماہی کی نظرِثانی شدہ 4 فیصد نموسے زیادہ ہے جس کا ابتدائی تخمینہ 3 اعشاریہ 8 فیصد لگایا گیا تھا۔ اس طرح یہ تقریباً پانچ برسوں کی سب سے مضبوط سہ ماہی معاشی ترقی بھی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے محکمہ مردم شماری و شماریات ک جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں نجی صارف اخراجات میں حقیقی معنوں میں 5 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ہے جبکہ سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں یہ شرح 2 اعشاریہ 5 فیصد تھی۔

ملک کی مجموعی مستقل سرمایہ کاری میں سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مزید 17 اعشاریہ 7 فیصد کا حقیقی سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی کھاتوں کے مطابق اشیاء کی مجموعی برآمدات میں سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 23 اعشاریہ 8 فیصد کا حقیقی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی دوران اشیاء کی درآمدات میں بھی 29 اعشاریہ 9 فیصد کا حقیقی اضافہ ہوا۔

موسمی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہ ماہی بنیادوں پر موازنہ کیا جائے تو سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی میں سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہانگ کانگ کی معیشت میں بڑے پیمانے پر وسعت آئی۔ ان کے مطابق مستقبل میں بھی ہانگ کانگ کی معاشی ترقی کے امکانات مثبت ہیں جس کی بنیاد مصنوعی ذہانت سے متعلق الیکٹرانک مصنوعات کی عالمی سطح پر مضبوط طلب، سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ اور سرحد پار مستحکم مالیاتی سرگرمیاں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مسلسل کشیدگی کے باعث معاشی منظرنامے کو درپیش منفی خطرات کے پیش نظر توانائی کی فراہمی میں استحکام کو یقینی بنانے اور متاثرہ شعبوں پر کشیدگی کے منفی اثرات کم کرنے کے لئے خصوصی نوعیت کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

  • ہانگ کانگ، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں