ہومانٹرنیشنلامریکی صدر کا ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ

امریکی صدر کا ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ،اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدرنے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی انتہائی دوستانہ ہے، ایران کی تازہ تجاویز مل گئیں، الفاظ سے آگاہی کے بعد اس کا جائزہ لوں گا، معلوم نہیں تجاویز قابل قبول ہوں گی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جو کچھ کیا اب تک اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی، ایران پر دوباہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی سے 5ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو نکال رہے ہیں، سپین اور اٹلی سے بھی خوش نہیں ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں