ہومتازہ ترینچین کی زیرو ٹیرف پالیسی افریقی برآمدات کے اعتماد اور عالمی تجارتی...

چین کی زیرو ٹیرف پالیسی افریقی برآمدات کے اعتماد اور عالمی تجارتی استحکام کو فروغ دے گی،صنعتی رہنما

جوہانسبرگ (شِنہوا) چین کی جانب سے 53 افریقی ممالک کی مصنوعات پر زیرو ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ افریقی معیشتوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور عالمی تجارتی استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سدرن افریقہ کی سٹرس گروورز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بوئٹشوکو نتشابیلے نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "چین کی زیرو ٹیرف پالیسی افریقہ کے تجارتی پروگراموں میں ایک نہایت تعمیری جزو ثابت ہو سکتی ہے جو غیر یقینی حالات میں مضبوطی فراہم کرے گی۔”

بوئٹشوکو نتشابیلے نے کہا کہ یہ اقدام افریقہ کی زرعی توسیع خصوصاً جنوبی افریقہ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے سٹرس کے شعبے کے لئے ایک اہم وقت پر سامنے آیا ہے۔

کاروباری رہنما نے کہا کہ ’’جنوبی افریقہ میں سٹرس کی پیداوار تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس کی مکمل معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے چین جیسی اعلیٰ قدر کی منڈیوں تک بہتر رسائی ضروری ہے۔”

ان کے مطابق زیرو ٹیرف پالیسی تجارتی رسائی کو وسعت دینے اور افریقہ و چین کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گی جبکہ غیر یقینی عالمی معاشی صورتحال کے دوران براعظم کی بیرونی تجارت کو بھی مضبوط بنائے گی۔

بوئٹشوکو نتشابیلے نے مزید کہا کہ اس طرح کی پالیسیاں ترقی پذیر معیشتوں کے لئے رکاوٹیں کم کرکے جامع تجارت کو فروغ دے کر اور سپلائی چین کو متنوع بنا کر عالمی تجارتی نظام کو زیادہ مستحکم بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں