ہومپاکستانٹیکسلا، گھر سے 23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ملزم گرفتار

ٹیکسلا، گھر سے 23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ملزم گرفتار

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا، ملزم نے موقع پا کر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ 23تولہ طلائی زیورات برآمد کر لئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہری نے ملزم کی گرفتاری ،مسروقہ زیورات کی برآمدگی پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں