ہومپاکستانسی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، 355 امیدوار...

سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، 355 امیدوار کامیاب

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025کے نتائج جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق امتحان میں 12792 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 170امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے جن میں 84مرد اور 86خواتین امیدوار شامل ہیں۔

نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن سید رفیق، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی، ٹاپ 30پوزیشن ہولڈرز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس میں تعینات کئے گئے ہیں اور کسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں ایلوکیشن نہیں ہو سکی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں 23 کا تعلق پنجاب سے ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا سے دو، دو امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ 3کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں