شنگھائی (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانے، اصل اور تخلیقی اختراعات کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی مجموعی قوت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے زیادہ کوششیں اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
صدر شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز شنگھائی میں بنیادی تحقیق مضبوط بنانے کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمپوزیم میں شرکت کے دوران کیا۔


