ہومانٹرنیشنلمشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کا...

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2026کے دوران توانائی کی قیمتیں 24فیصد تک بڑھ سکتی ہیں، اگر خطے میں تنا ئومئی تک کم بھی ہو جائے تب بھی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے، تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹوں نے سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے جس کے اثرات عالمی منڈیوں میں نمایاں ہو رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق رواں سال برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 86ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال یہ69ڈالر فی بیرل تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت بتدریج بہتر ہو سکتی ہے اور اکتوبر تک جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچنے کی توقع ہے تاہم اسکا انحصار خطے میں امن و استحکام پر ہوگا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی تنصیبات کو مزید نقصان پہنچا یا تجارتی راستے مکمل طور پر بحال نہ ہو سکے تو قیمتیں اس سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں