ہومانٹرٹینمنٹآکلینڈ میں چینی چائے اور مغربی کلاسیکی موسیقی پر مشتمل ثقافتی محفل...

آکلینڈ میں چینی چائے اور مغربی کلاسیکی موسیقی پر مشتمل ثقافتی محفل کا انعقاد

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں امن و آشتی کے لئے چائے کے عنوان سے یاجی ثقافتی سیلون منعقد کیا گیا۔

آکلینڈ میں قائم چائنہ کلچرل سنٹر کے زیراہتمام اس تقریب میں ‘ایمبر کوارٹیٹ’ کی جانب سے ایک کنسرٹ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں چینی چائے کی ثقافت کو مغربی کلاسیکی موسیقی کے ساتھ یکجا کیا گیا جس کا آغاز چائے چکھنے، روایتی طریقے سے چائے تیار کرنے، چائے کی قدر و قیمت پہچاننے اور چائے کی ثقافت سے متعلق کہانیوں سے ہوا جس نے ایک پروقار اور ہم آہنگ ماحول پیدا کیا۔

ایمبر کوارٹیٹ کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی تھی اور اب یہ چین کا ایک بین الاقوامی سطح پر بااثر ‘سٹرنگ کوارٹیٹ’ بن چکا ہے۔ حاضرین میں موجود شیرون این نے فنکاروں کی مہارت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "وہ واقعی حیرت انگیز تھے۔”

آکلینڈ میں چین کے قونصل جنرل چھن شی جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب موسیقی کو ایک پل اور چائے کو ایک رشتے کے طور پر استعمال کرتی ہے تاکہ چینی عوام کی دوستی کا پیغام پہنچایا جا سکے۔ اس سے چین اور نیوزی لینڈ کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت، دوستی کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی عوامی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ویٹاکیری کے سابق میئر باب ہاروی نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تاریخی تعلقات اور موجودہ تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج رات یہ تعلق چائے کے ذریعے ہم آہنگی اور امن کی علامت کے طور پر مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ یہ ایک نہایت خاص لمحہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں