ہومتازہ ترین’’شیونگ آن‘‘ شہری منصوبہ بندی کی عمدہ مثال، چین  کا ترقیاتی ماڈل...

’’شیونگ آن‘‘ شہری منصوبہ بندی کی عمدہ مثال، چین  کا ترقیاتی ماڈل اپنایا جائے، غیر ملکی سفیروں کی رائے

ارجنٹائن، پاکستان اور اردن سمیت 18 ممالک کے سفیروں کے ایک گروپ نے چین کے شمالی علاقے شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ چین میں تعینات تقریباً 60 دیگر غیر ملکی سفارتکار بھی دورے میں اُن کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وفد نے منتقل کئے گئے سرکاری ملکیتی اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اربن کمپیوٹنگ سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ ڈیجیٹل نظام کے اس مرکز میں شہر کا ڈیجیٹل نمونہ چلایا جا رہا ہے جو ٹریفک اور شہری سہولیات کا ڈیٹا لمحہ بہ لمحہ ظاہر کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارسلو سواریز سالویا، چین میں ارجنٹائن کے سفیر

"یہ دیکھنا واقعی حیران کن ہے کہ یہ شہر کس قدربہترین انداز اور منصوبہ بندی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ شہرمکمل طور پر تیار ہے کہ یہاں کاروبار بڑھیں اور لوگ آ کر آباد ہوں۔ ایسی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ یہاں بسنے والے خاندانوں کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جا سکے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): حسام الحسینی، چین میں اردن کے سفیر

"درحقیقت ہمیں اردن میں بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمارے دارالحکومت کا شہر بہت زیادہ گنجان ہو چکا اور ہم اس کی کچھ سہولیات اور انتظامیہ کو منتقل کرنے کے لئے کسی نئے علاقے کی تلاش میں ہیں۔ یہاں ہم نے جو کچھ دیکھا وہ ایسی عمدہ مثال ہے جسے اپنانے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر وہ ضروری بنیادی سہولتیں جن کی دستیابی کو یہاں یقینی بنایا گیا ہے۔”

شیونگ آن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں