بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو کی ترقی کے تجربے کا مزید جائزہ لینے اور اسے بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حالیہ ہدایت میں کہا ہے کہ یی وو کی چھوٹی مصنوعات ایک وسیع منڈی میں داخل ہو کر ایک بڑی صنعت میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یی وو کی ترقی کا تجربہ تشکیل پایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقامی حالات کے مطابق ضلعی معیشتوں کی ترقی کے لئے ایک کامیاب نمونہ پیش کرتا ہے۔
شی نے کہا کہ اس تجربے کا مزید جائزہ لے کر اسے پارٹی بھر میں جاری مطالعاتی مہم کا حصہ بنایا جانا چاہیے، جس کا مقصد نظم ونسق کی کارکردگی کی درست آگاہی قائم کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام علاقوں کی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے مقامی حالات کے مطابق معیاری ترقی کے راستے تلاش کریں۔
"دنیا کی سپر مارکیٹ” کے نام سے معروف یی وو میں دنیا کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ موجود ہے جہاں کرسمس کی اشیاء سے لے کر ورلڈ کپ کی یادگاری چیزوں تک ہر چیز فراہم کی جاتی ہے۔


