ہومتازہ ترینرواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی، فری لانسرز کی آمدن 856...

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی، فری لانسرز کی آمدن 856 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

فری لانسرز نے مالی سال 2025-26ء کی تیسری سہ ماہی تک 856 ملین ڈالرز کما کر زرمبادلہ آمدن میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں 567ملین ڈالرز کے مقابلے میں 289ملین ڈالرز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین کے مطابق ہر ماہ سرکاری اور غیر سرکاری تربیتی پروگرامز سے ہزاروں افراد فری لانسنگ مارکیٹ میں شامل ہو رہے ہیں۔

وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ایس آئی ایف سی فری لانسنگ کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

سابق چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) زوہیب خان ے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد 3سال میں پاکستانی آئی ٹی شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، سٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کیلئے سہولت کا باعث بنے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں