ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز بندش، یورپ میں ایندھن کی قلت، ہنگامی اقدامات پر غور

آبنائے ہرمز بندش، یورپ میں ایندھن کی قلت، ہنگامی اقدامات پر غور

یورپی یونین نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث جہازوں کے ایندھن کی ممکنہ قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متبادل ذرائع اور ہنگامی ذخائر بڑھانے کے اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس سے یورپ میں ایندھن کی فراہمی دبائو کا شکار ہے، یورپی حکام کے مطابق اسوقت حقیقی قلت نہیں ہے، ہنگامی ذخائر موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال کئے جا سکتے ہیں مگر گرمیوں میں پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کا امکان کم ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی توانائی کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے پاس تقریباً 6 ہفتے کیلئے جہازوں کا ایندھن باقی رہ گیا ہے، صورتحال برقرار رہنے پر جلد پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں