سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 16کے افسر کو 22سال بعد ملازمت پر بحال کرتے ہوئے پروموشن سمیت تمام واجبات کی ادائیگی کا حکم دیدیا بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں دائود انجینئرنگ کالج کے برطرف مینٹی نینس افسر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
بابر بلوچ کو 2002 میں 6 دن کی غیر حاضری پر برطرف کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ سپریم کورٹ تک گیا تھا، عدالت نے پرنسپل کی برطرفی کے بعد بحالی اور درخواست گزار کی عدم بحالی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ واپس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کیا تھا۔
دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ 6 دن کی غیر حاضری پر ملازمت سے برطرفی کیخلاف قانون ہے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد برطرف ملازم کو 16 سال بعد ملازمت پر بحال کرتے ہوئے پرموشن سمیت تمام واجبات کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔


