شین یانگ (شِنہوا) امریکہ کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ (1950-1953) کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے والے چینی عوامی رضاکاروں (سی پی وی) میں سے 12 شہداء کی باقیات بدھ کے روز جمہوریہ کوریا سے چین واپس لائی گئیں۔
چینی فضائیہ کا بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ وائی-20بی آنجہانی فوجیوں کی باقیات اور ان کی 146 ذاتی اشیاء لے کر چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے تاؤشیان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ طیارے کے چینی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی چار لڑاکا طیاروں جے-20 نے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
2014 سے اب تک چین اور جمہوریہ کوریا نے مسلسل 13 مرتبہ ایسے تبادلے کئے ہیں جن کے دوران جمہوریہ کوریا میں موجود ایک ہزار 23 چینی شہداء کی باقیات واپس چین لائی جا چکی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جس میں وائی 20-بی طیارہ ان باقیات کی واپسی کے لئے استعمال کیا گیا ۔


