ہومتازہ ترینشین ژو-21 کے خلا نوردوں نے خلائی جہاز سے باہر سرگرمیوں کا...

شین ژو-21 کے خلا نوردوں نے خلائی جہاز سے باہر سرگرمیوں کا تیسرا سلسلہ مکمل کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے زیر گردش خلائی سٹیشن میں موجود شین ژو-21 کے عملے نے جمعہ کے روز اپنے مشن کے دوران خلائی جہاز سے باہر سرگرمیوں (ای وی ایز) کا تیسرا سلسلہ مکمل کر لیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق خلانوردوں کی 3 رکنی ٹیم ژانگ لو، وو فی اور ژانگ ہونگ ژانگ نے تقریباً 5.5 گھنٹے تک کام کیا اور بیجنگ کے وقت کے مطابق رات ایک بج کر 36 منٹ پر اپنے فرائض مکمل کئے۔ اس دوران انہیں خلائی سٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمین پر موجود ٹیم کی مدد حاصل رہی۔ انہوں نے خلائی ملبے سے تحفظ کے آلات کی تنصیب اور خلائی جہاز سےباہر کے آلات کا معائنہ مکمل کیا۔

ژانگ لو اور وو فی جنہوں نے سپیس واک کی کارروائیاں انجام دیں، بحفاظت وینتیان لیب ماڈیول میں واپس آ گئے۔

اب تک ژانگ لو 7 مرتبہ خلائی جہاز کے باہر سرگرمیاں انجام دے چکے ہیں جو کسی چینی خلاباز کی جانب سے سب سے زیادہ سپیس واک کا نیا ریکارڈ ہے۔

سی ایم ایس اے نے بتایا کہ 16 مارچ کو دوسری ای وی اے کے بعد سے شین ژو-21 کے خلاباز خلائی حیاتیاتی سائنس، انسانی جسم کی تحقیق اور مائیکرو گریوٹی فزکس کے تجربات میں مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔

سی ایم ایس اے نے سٹیشن کی ماحولیاتی نگرانی، آلات کے معائنے اور دیکھ بھال اور سامان کی ترتیب کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ عملے نے مکمل نظام کے دباؤ سے متعلق ہنگامی مشقیں، مدار میں ہنگامی بچاؤ کی تربیت اور ای وی اے کی تیاری بھی مکمل کی ہے۔

یہ تینوں خلاباز 5 ماہ سے زائد عرصے سے مدار میں موجود ہیں اور ان کے کام اور رہائش کی حالت بہتر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں