ہومپاکستانامریکی صدر کے مشیر کی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

امریکی صدر کے مشیر کی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے عرب اور افریقی امور مسعد بولوس نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور انکی جراتمندانہ و فیصلہ کن قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے کردار کے باعث گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی پر امریکی کردار کی تعریف کی اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی گئی، امریکا کے پاکستان کیساتھ تعاون میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

مشیر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کیساتھ تعاون بڑھانے میں امریکہ کی دلچسپی کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں