ہومتازہ ترینپی ایس ایل11، پشاور زلمی کے دو اہم بنگلہ دیشی کھلاڑی واپس...

پی ایس ایل11، پشاور زلمی کے دو اہم بنگلہ دیشی کھلاڑی واپس چلے گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیم پشاور زلمی کے بنگلادیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شورف الاسلام وطن واپس روانہ ہوگئے تاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں۔

ملتان سلطانز کیخلاف ناہید رانا نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورف الاسلام نے بھی کفایتی بولنگ کی، اس میچ کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر دونوں کھلاڑیوں کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں