ہومانٹرنیشنلبغیر اجازت حج کرنے یا کوشش پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد...

بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا

سعودی عرب نے حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزائوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائیگا جبکہ غیر قانونی حجاج کو پناہ یا مدد کرنیوالوں پر بھی 1لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزہ والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا، یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش پر ملک بدر اور 10سال سعودی عرب میں داخلے پر پابندی بھی عائد ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں