ہومانٹرنیشنلٹرمپ کے پوپ لیو بارے تبصرے تاریخی غلطی ہیں، سپین

ٹرمپ کے پوپ لیو بارے تبصرے تاریخی غلطی ہیں، سپین

سپین کی نائب وزیراعظم یولینڈا ڈیاز نے پوپ لیو کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔

میڈریڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یولینڈا ڈیاز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک چرچ کے رہنماء اور ویٹی کن سٹی کے سربراہ کی بے عزتی کی ہے، پوپ مذہبی رہنماء ہیں جو لاکھوں مسیحیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی شخص مذہبی ہے یا نہیں، ایسے تبصرے نامناسب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ اور پوپ لیو دونوں کے کرداروں کا احترام کرتی ہوں لیکن اگر میں کسی دوسرے ملک کے رہنماء کے بارے میں وہی سب کچھ کہوں جو ٹرمپ نے پوپ کے بارے میں کہا تو کون جانے کہ کیا ہوتا ہے؟۔

یولینڈا ڈیاز نے کہا میں سپین کے ان وزراء میں شامل ہوں جن پر اسرائیل مخالف بیانات دینے کی وجہ سے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، میرے لئے اسرائیل کی جانب سے پابندی عائد ہونے سے زیادہ اہم یہ حقیقت ہے کہ یورپی کمیشن نے ہمارے دفاع کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ٹرمپ نے واضح طور پر یورپی یونین کو دھمکیاں دیں لیکن یورپین کمیشن نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ضروری اقدامات کئے ہیں، سپین کی حکومت ٹرمپ کی امریکا اور سپین کے درمیاں تجارت منقطع کرنے کی دھمکی کیلئے تیار ہے، سپین جمہوریت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے تحفظ میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں