وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آج سے آئندہ 30روز کیلئے مفت کر دینے کا اعلان کردیا ہے، محسن نقوی کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ریلیف کیلئے اٹھایا گیا ہے جبکہ اس سہولت کے اخراجات وزارت داخلہ برداشت کریگی، منصوبے کیلئے تقریباً 35کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے دوران سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے کیا گیا ہے اور اس سے روزمرہ سفر کرنیوالے افراد کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔


