امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈرٹی بم گرایا ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 63 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ ملک میں ہر پیدا ہونیوالا بچہ 3لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا لیکن حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہو رہی، مریم نواز طیارہ خرید رہی ہیں، چیئرمین سینیٹ نے 9کروڑ کی نئی گاڑی لے لی لیکن عوام پر پیٹرول کا بوجھ ڈال دیا گیا، ڈھائی کروڑ افراد موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں، عوام کو مقروض کر دیا اور خود عیاشیاں کر رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں جس تناسب سے اضافہ ہوا ہے مقابلے میں یہاں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں پر اضافہ واپس لے، احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہیں، شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹومنٹ بورڈ کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سندھ حکومت الیکشن کمیشن پر دبائو ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ماضی میں ناکام ہوا تھا، من پسند حلقہ بندیاں انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے، کراچی کیساتھ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ظلم کیا، ساون کے اندھے کو ہرا ہرا ہی نظر آتا ہے اور میئر کراچی اس محاورے پر پورا اترتے ہیں، انکو بارش میں ہر چیز ٹھیک ہی نظر آرہی ہے لیکن قابض میئر کو کراچی کی تباہی نظر نہیں آتی۔


