ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت، 41 سال سے جاری جائیداد تنازع ختم، تحریری فیصلہ...

وفاقی آئینی عدالت، 41 سال سے جاری جائیداد تنازع ختم، تحریری فیصلہ جاری کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے 41 سال سے جاری جائیداد تنازع ختم کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ تین فورمز پر مقدمہ ہارنے والے فریق کو دوبارہ دعوی کا حق نہیں، رجسٹرڈ سرکاری کاغذات کو ہی قانون میں سچا اور درست مانا جائے گا۔

جمعہ کو وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 1985ء سے جاری جائیداد تنازع کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ تین فورمز پر مقدمہ ہارنے والے فریق کو دوبارہ دعوی کا حق نہیں، اپنی غلطی یا سستی کی وجہ سے ہارا ہوا کیس دوبارہ شروع کرنے کا حق نہیں ملتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرڈ سرکاری کاغذات کو قانون میں سچا اور درست مانا جائے گا، صرف شک یا الزامات کی بنیاد پر کسی رجسٹرڈ شدہ دستاویز کو غلط قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کسی بھی کاغذ کو تیار ہونے کے 6ماہ کے اندر رجسٹر کروانا لازمی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں