ہومتازہ ترینیونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا...

یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے رابطے پر لیجنڈری بیٹسمین نے کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔

پی سی بی کے نئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے طور پر بھی یونس خان کا نام مجوزہ لسٹ میں شامل ہے، سرفراز احمد اور مصباح الحق کی طرح بورڈ کرکٹ معاملات میں مزید بہتری کیلئے یونس خان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے۔

118 ٹیسٹ میچز میں 10ہزار سے زائد رنز کیساتھ 265 ون ڈے میچز اور 25ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کرنیوالے یونس خان ماضی میں قومی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

پی سی بی حکام نے چند روز پہلے یونس خان سے باقاعدہ طور پر رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی تھی۔

معاملات طے ہونے کی صورت میں ہی یونس خان کی باقاعدہ تقرری کا اعلان بورڈ سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد سامنے آسکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں