میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلینگ ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار اسمبلی کے سپیکر نے بتایا ہے کہ من آنگ ہلینگ نے 584پارلیمانی ووٹوں میں سے 293ووٹ حاصل کئے۔
رواں سال جنوری میں ملک میں ہونیوالے عام انتخابات میں فوج کی حامی پارٹی نے 80فیصد سے زیادہ پارلیمانی نشستیں جیتی تھیں، 69 سالہ جنرل نے 2021 میں نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کیخلاف بغاوت کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔


