ہومانٹرنیشنلجنگ کے باوجود ایران کیساتھ سفارتی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکہ

جنگ کے باوجود ایران کیساتھ سفارتی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکہ

امریکا نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جاری جنگ کے باوجود سفارتی مذاکرات کیلئے تیار ہیں جبکہ دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کی شہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی نئی دھمکیاں دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ جنگ سے قبل ایران سے مذاکرات چاہتے تھے، صدر ٹرمپ سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں مگر امریکا اپنے

اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا، واشنگٹن نے ایران پر خطے میں شہری مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اسٹمسن سینٹر کی ماہر باربرا سلاون نے حالیہ صورتحال پر کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر جنگ کو ختم کرنے کیلئے ایران پر دبائو بڑھا رہے ہیں تاکہ اسے ناکامی کے تاثر کے بغیر سمیٹا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں