ہومتازہ ترینسرپلس پاور پیکیج، 3 ماہ میں 2,164 گیگاواٹ بجلی استعمال، صارفین کو...

سرپلس پاور پیکیج، 3 ماہ میں 2,164 گیگاواٹ بجلی استعمال، صارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا فائدہ

حکومتی سرپلس پاور پیکیج کے باعث 3ماہ (دسمبر 2025ء سے فروری 2026ء) میں 2,164 گیگاواٹ بجلی کے استعمال سے صارفین نے 20 ارب روپے کا فائدہ حاصل کرلیا۔

وزارتِ توانائی کے مطابق سرپلس پیکیج سے صنعتی صارفین نے مجموعی طور پر 19.6 ارب روپے کا فائدہ اٹھایا جبکہ زرعی صارفین کو 1.14ارب روپے کا فائدہ پہنچا، اس طرح سرپلس پیکیج سے کل فائدہ 20.83ارب روپے بنتا ہے۔

حکام کے مطابق صنعتی صارفین میں بی تھری کیٹیگری صارفین نے 8.76ارب روپے، بی ٹو 5.34ارب، بی فور 4.02ارب، اور بی ون نے 1.48ارب روپے فائدہ لیا۔

حکام کے مطابق بی فور میں (بڑی صنعتوں) 67فیصد(123میں سے 83)بی تھری میں 52فیصد (3,470میں سے 1,812)، بی ٹو میں 48فیصد (69,124میں سے 33,449) اور بی ون میں 43فیصد( 2,29,282میں سے 98,718)صنعتی صارفین نے پیکیج سے فائدہ اٹھایا۔

زرعی صارفین میں سے 34فیصد( 2,42,451میں سے 82,334) پیکیج سے مستفید ہوئے۔

حکام کے مطابق بی ون صنعتی صارفین 27فیصد کیساتھ سرفہرست رہے ہیں، اس کے بعد بی فور 25فیصد، بی ٹو 24فیصد، بی تھری 22فیصداور زراعت 21فیصد شامل ہیں۔

وزارت توانائی حکام کے مطابق پیکیج کی کامیابی جنوری 2026ء میں 12فیصد اور فروری 2026ء میں 11فیصد کی سالانہ بنیاد پر نمو سے صاف ظاہر ہورہی ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں