ہومانٹرنیشنلوینزویلا کی عبوری صدر پر عائد امریکی پابندیاں ختم

وینزویلا کی عبوری صدر پر عائد امریکی پابندیاں ختم

امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سابق نائب صدر اور مادورو کی اتحادی اور عبوری صدر ڈیلسی کی حکومت کیساتھ قریبی رابطے کئے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی توانائی اور داخلہ سیکرٹریوں کو ممکنہ سرمایہ کاروں کیساتھ کراکس کے دوروں پر بھیجا جہاں امریکا کیلئے وینزویلا سے تیل فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا جبکہ تیل اور کان کنی کے شعبوں میں تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ مارچ میں امریکا نے ڈیلسی کو وینزویلا کے رہنماء کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا جس سے انکی حکومت کیلئے امریکا میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور بیرون ملک وینزویلا کی ملکیت والی کمپنیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوا۔

ڈیلسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور مضبوط کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ پیشرفت ہمارے ملک کی جدید طرز پر تعمیر کو قابل بنائیگی اور ہمارے لوگوں کے فائدے کیلئے دوطرفہ تعاون کے موثر ایجنڈے کی ضمانت دیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں