پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی منظوری سے سہولت اکاؤنٹ کی نئی اصلاحات نافذ کر دیں جس کے تحت سہولت اکاؤنٹ کی حد بڑھا کر 30لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
ایکسچینج انتظامیہ کے مطابق سرمایہ کار اب مختلف سکیورٹیز بروکرز کیساتھ ایک سیزائد سہولت اکانٹ کھول سکیں گے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سٹاک سرمایہ کار ایک بروکیج ہاس کیساتھ ہی ایک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں سہولت اکاؤنٹ کھولنے کیلئے قواعد پہلے کی طرح برقرار ہیں۔


